تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:15

خواتین کو اب میک کا سامان خریدنے بازار جانے کی ضرورت نہیں

نیویارک… این جی ٹی…خواتین کو ہر لباس کے ساتھ میچنگ میک خریدنے مارکیٹ نہیں جانا پڑے گابلکہ صنف نازک تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ہر رنگ کا میک اپ اب گھر پر خود بنائیں گی۔ جی ہاں امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بزنس کی طالبہ نے پچپن ارب ڈالر کی میک اپ انڈسٹری کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ذہین امریکی طالبہ نے ایک ایسا تھری ڈی پرنٹر بنایا ہے جو آئی شیڈ، بلش اور لپ سٹک پرنٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ پرنٹر میں میک اپ کمپنیز میں استعمال ہونے والے رنگ استعمال کئے جائیں گے یعنی جس بھی رنگ کے کپڑے پہنے ہوں،بس پرنٹر آن کریں اور جھٹ پٹ اس کی میچنگ کے مطابق میک اپ تیار کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.