14 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:8
زرد رنگ کا نادر ہیرا ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر میں نیلام
جنیوا…دنیا کے نادر ہیروں میں سے ایک زرد رنگ کا ہیراایک کروڑ 60لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی نیلامی کے دوران زرد ہیرا ڈرامائی طور پر تین بار نیلام کیا گیا۔سو قیراط کا یہ ہیرا بالآخر اپنے خریدار کو راغب کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا اور حتمی بولی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر ختم ہوئی، جس کے ساتھ ہی اس ہیرے کی نیلامی نے عالمی رکارڈ قائم کر دیا۔