15 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:0
ننھے ہاتھی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے پورا جھنڈ میدان میں آگیا
نیروبی… این جی ٹی…خاندان کے ہر فرد کا خیال رکھنا اور اس سے محبت کرنا تو انسان کا اخلاقی فرض ہے لیکن جانوروں میں بھی یہ خوبی پائی جاتی ہے۔کینیا کے جنگلات میں رہنے والے اس ہاتھی کے جھنڈ نے دریا میں اتر کر نہانے کی ٹھانی تو پیچھے پیچھے یہ ننھا ہاتھی بھی چلا آیا اور دریا میں اتر گیا۔ننھا ہاتھی جھنڈ کے ساتھ دریا میں نہاتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھا اور اچانک ایک تیز لہر کے ساتھ ہی ڈوبنے لگا۔ننھے ہاتھی کو ڈوبتا دیکھ کر اس کی ماں اس کے پیچھے پیچھے بھاگی تو باقی جھنڈ بھی اس کی مدد کو چلا آیا اور با حفاظت دریا سے نکال دیا۔ہاتھیوں کے اس جھنڈ نے عقل و فہم سے عاری ہونے کے باوجوداپنے خاندان سے پیار اوران کے لئے فکر کرنے کی مثال قائم کردی جو انسانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔