15 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:29
کبھی دیکھا ہے ایسا نٹ کھٹ اور شریر گھوڑا
نیویارک… این جی ٹی…گھوڑا اپنی تیزی اور طراری کی وجہ سے تو مشہور ہے ہی لیکن یہ دوسروں کو تنگ کرنے میں بھی کسی سے کم نہیں۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک اصطبل میں گھوڑوں کیلئے پانی لے جانے والے شخص کو ایک شرارتی گھوڑے نے باہر منہ نکال کر کاٹنے کی کوشش کی۔ گھوڑے کے وار سے بچنے کیلئے یہ شخص پیچھے ہوا تو وہاں موجود دوسرے گھوڑے کے پیروں تلے آگیا اور زوردار لات کھائی۔گھوڑوں کے اس اچانک حملے نے اس شخص کے اوسان ہی خطا کر دیئے اور یہ آئندہ احتیاط برتنے کا سبق لے کر دوبارہ کھڑا ہوگیا۔