15 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:49
صرف دس فٹ رقبے پر تمام تر سہولیات زندگی سے آراستہ ننھا موبائل ہوم
اوٹاوہ …این جی ٹی …وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے کشادہ گھر تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے اب ذرا یہ ننھے ننھے گھر بھی دیکھ لیجئے ۔جی ہاں کینیڈین کمپنی نے ایسے انوکھے گھر ڈیزائن کئے ہیں جو صرف دس فٹ کے رقبے پر محیط ہیں، لیکن تمام تر سہولیات زندگی سے آراستہ ہیں۔با آسانی کہیں بھی منتقل ہو جانے والے دس فٹ چوڑے اور اتنے ہی لمبے دو منزلہ اس جدید موبائل ہومز بیڈ روم، باتھ روم اور کچن کیساتھ ساتھ لیونگ روم بھی موجود ہے۔آرام دہ ہونے کئے ساتھ ساتھ یہ جدید ماحول دوست گھر25 ہزار سے28ہزار ڈالر میں فروخت کے لئے پیش کر دئیے گئے ہیں۔