16 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:23
قوتِ سماعت سے محروم خاتون نے بہرہ کتاگو د لے لیا
نیویارک… این جی ٹی…جانوروں سے کون محبت نہیں کرتا اور ایسے میں اگر قدرتی طور پر کسی معذوری کا شکارانسان ایسے ہی جانور کو گو د لے لیتا ہے تو یقینااس کا اکیلا پن ختم ہو جا تا ہے۔امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی قوت ِ سماعت سے محروم40سالہ خاتون نے حال ہی میں ایک ایسا کتا گود لیا ہے جو ان کی طرح سن نہیں سکتا۔تین سال کا روزی نامی یہ کتا اپنی مالکن کے ساتھ دن کا بیشتر حصہ سائن لینگویج سیکھنے میں گزارتا دیتا ہے اور خوب کھیل کر اس کا دل بہلاتا ہے۔مالکن کو اپنے اس نئے دوست کے آنے کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلی کا احساس ہو اہے جو ایک دوسرے کی مدد سے اپنی کمزوری کو باآسانی نظر انداز کر دیتے ہیں۔