16 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:55
جسم پر ایک لاکھ شہد کی مکھیاں 53منٹ تک بٹھانے کا عالمی ریکارڈقائم
بیجنگ… این جی ٹی…شہد کی مکھی کے چھتوں کے قریب بھی پھٹکنا اپنے آپ کو کسی بڑی مصیبت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ بنانے کی تو ہرخطرہ مول لیا جاسکتا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والے روان لیانگ منگ نامی نوجوان نے ایسا ہی ایک رسک لے کر ایک لاکھ شہد کی مکھیاں اپنے جسم پر 53منٹ تک بٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔34سالہ روان مکھیوں کے کاروبار ہی سے منسلک ہے اور اسکا کہنا ہے کہ وہ شہد کی مکھیوں کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کے 19سال ان کے ساتھ گزار چکاہے۔واضح رہے کہ روان اس سے قبل بھی 2008میں 27کلو وزن کی حامل مکھیاں اپنے جسم پر بٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے لیکن اس بار اس نے یہ ریکارڈ زیادہ وقت تک مکھیاں بٹھا کر قائم کیا ہے۔