16 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:37
ماہر فن کار نے پھلوں اور سبزیوں سے دلکش پورٹریٹس بنا لئے
نیویارک …این جی ٹی …ماہر اور با صلاحیت آرٹسٹ اپنے فن کے اظہارکیلئے پینٹنگ برش اور کینوس کا ہی سہارا نہیں لیتے بلکہ مختلف انداز اپنا کر آرٹ کے ناقدین کو داد دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اس امریکی فن کار کا شمار بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے پھلوں اور سبزیوں کے چھوٹے بڑے ٹکڑوں سے آرٹ کے ایسے شانداد نمونے تیار کر لئے ہیں جن کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔حقیقت سے قریب تر نظر آنیوالے یہ فن پارے نہ صرف آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ پھلوں اورسبزیوں کی مدد سے کھانوں کی دیدہ زیب سجاوٹ کا بھی ایک انوکھا انداز اپنائے ہوئے ہیں۔