16 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:27
شگاگو ، 1ہزار فٹ کی بلندی پر جھکنے والے آبزرویشن پلیٹ فارم کا افتتاح
شگاگو…این جی ٹی…کمزور دل افراد نیچے دیکھنے سے گریز کریں،امریکا میں باہر کی جانب جھکنے والے آبزرویشن ڈیک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔امریکی شہر شکاگو کی شہرہ آفاق عمارتوں میں شامل جان ہینکاک سینٹر کا نام تبدیل کرتے ہوئے360 شکاگوکرنے کے بعد اسکی94ویں منزل پر مضبوط دل گردے والے افراد کیلئے منفرد آبزرویشن ڈیک عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔زمین سے1ہزار30فٹ کی بلندی پر موجود یہ آبزرویشن پلیٹ فارم فقط شیشے سے بنا ہوا ہے جو ہائیڈرولک لفٹ سسٹم کی مدد سے باہر کی جانب30ڈگری کے زاویے تک جھک جاتا ہے۔5ڈالر کا ٹکٹ خریدتے ہوئے ایڈونچر کے دلدادہ آٹھ افراد بیک وقت اس آبزرویشن ڈیک سے 50میل دور تک پھیلے شہرکے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔