17 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:8
بوسنیا میں چھوٹا پُل طاقتور سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے بڑے پُل سے جا ٹکرایا
سراجیو… این جی ٹی…سیلاب کی وجہ سے جہاں نظامِ زندگی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے وہیں سیلابی ریلے میں بھاری بھرکم سامان اور یہاں تک کے گھربھی بہہ جاتے ہیں تاہم یہاں تو منظر ہی کچھ مختلف ہے جس میں ایک چھوٹا پُل پانی میں بہتا ہوا بڑے پُل سے جا ٹکرایا۔ بوسنیا کے ٹاؤن Zavidoviciمیں دریا میں آنیوالے سیلاب کی تباہ کاری کا منظر پیش کرتے اس نظارے نے اس وقت وہاں موجود لوگوں کو خوفزدہ کر دیا جب لکڑی کا ایک پُل پانی کے تیز بہاؤ میں پوری شدت سے بہتے ہوئے آگے بڑھا اور سامنے موجود پُل سے جا ٹکرایا ۔ اس منظر کو دیکھ کر پانی کی طاقت اور سیلاب کی شدت نے وہاں کے رہائشیوں کو نہ صرف خوفزدہ کر دیا بلکہ سیلابی ریلے کی شدت سے بھی آگاہ کر دیا۔