17 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:27
11سالہ بچہ پنسل سے جنگلی جانوروں کی تصاویر بنانے کاماہر
سربیا… این جی ٹی… فن عمر کا محتاج نہیں ہو تا اور اس بات کی حقیقی مثال سر بیا کا یہ 11سالہ بچہ ہے جو پنسل کی مدد سے جنگلی جانوروں کی بے مثال اور حقیقت سے قریب تر تصاویر بنانے کاماہر ہے ۔ اس بچے نے دو سال کی عمر میں اپنے اس شوق کا آغاز کیا اور اب اس کی مہارت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ اسی عمر میں کسی بھی عالمی شہرت یا فتہ مصور سے کم نہیں۔یہ بچہ اپنے سامنے کوئی تصویر یا منظر کا خاکہ رکھے بغیر اپنے ذہن سے جنگلی جانوروں کے پورٹریٹ پنسل کی مدد سے کاغذ پر بناتا ہے اور کسی غلطی یا مٹائے چند گھنٹوں میں ایک مکمل تصویر ابھر کر سامنے آجاتی ہے جسے دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ ایک گیا رہ سالہ بچے نے بنائی ہے۔