17 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:37
چین میں منفرد اشکال کے حامل پبلک ٹوائلٹس عوام کیلئے کھول دیے گئے
بیجنگ…این جی ٹی…پبلک ٹوائلٹس بھی آرٹ کے شاہکار بننے لگے۔یقین نہیں آتا تو چین کے شہر شانگ کانگ کو چلئے۔ جی ہاں بالکل چین کے شہر شانگ کانگ میں آجکل عجیب وغریب ڈیزائنز اور رنگوں کے حامل پبلک ٹوائلٹس تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔مقامی حکومت نے یہاں پبلک ٹوائلٹس کو تشہیری مہم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈیجیٹل کیمروں سے لیکر کمپیوٹر،میوزک پلےئر اورمختلف جانوروں کی اشکال میں ڈھال دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ایسے 22پبلک ٹوائلٹس ڈیزائن کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جسکے تحت بقیہ11ٹوائلٹس کو بھی رواں سال کے آخرتک عام عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔