تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:19

اب بائیکس سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے ہواؤں میں اڑیں گی

نیویارک …این جی ٹی…فلمی مناظر میں بے تحاشہ ایسی چیزیں دکھائی جاتی ہیں جن کے حقیقت میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن جدید ٹیکنالوجی نے انسانی دماغ کو دنگ کردینے کا تو جیسے بیڑہ ہی اٹھا رکھا ہے۔جی ہاں امریکاکی ایک کمپنی نے ایک ایسی جدید بائیک تیار کی ہے جو سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے ہوا میں پرواز کرتی دکھائی دے گی۔45کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی ایرو ایکس نامی یہ بائیک زمین سے چار فٹ کی اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دو سیٹوں پر مشتمل عجیب و غریب شکل کی حامل یہ بائیک 2017تک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائیگی لیکن اس کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی گئی ہے جس کی قیمت 85ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.