18 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:59
چوکور شکل کے تربوز کاشت کر کے منفرد فروٹ آرٹ متعارف
ٹوکیو… این جی ٹی…گو ل اور بیضوی شکل کے تربوز تو آپ نے کئی کھائے اور دیکھے ہونگے تاہم اب جاپان میں چوکورشکل والے تربوز بھی اگائے جارہے ہیں۔ جی ہاں جا پان میں فروٹ آرٹ کے طور پر کسان اپنے باغات میں دلچسپ انداز کے یہ چوکور شکل والے تربوز اگارہے ہیں جو خصوصاً نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہوگئے ہیں۔ یہ ذہین کسان پودے کے ساتھ لگے تربور کو مکمل پکنے سے قبل ہی چوکور شکل والے ایک لوہے سے بنے مضبوط سانچے میں اس طرح لاک کر تے ہیں کہ یہ تربوز اپنا سائز بڑھنے کے ساتھ ہی اس سانچے کی چوکور شکل ڈھال لیتاہے۔ جب تربوز پک جاتاہے تو کسان اس سانچے کا لاک کھول کر اسے باہر نکال لیتے ہیں جو صرف شکل میں مختلف ہے لیکن رنگ اور ذائقہ بالکل عام تربوز جیسا ہوتاہے۔