18 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:39
لیگو بلاکس اور شیشے سے بنی لگژری اور پُر آسائش ترین کشتی
نیویارک… این جی ٹی… تاحدِنگاہ پھیلے ہوئے سمندر کا نظارہ یقیناً بہت خوبصورت ہوتا ہے مگر یہ نظارہ اگر اس بے مثال خوبصورت اور آرام دہ کشتی میں بیٹھ کر کیا جائے تو لطف دوبالا ہوجائے۔ جی ہاں بلند و بالا دلکش عمارتوں اور بچوں کے کھیلنے والے لیگو بلاکس سے متاثر ہوکر بوجاک ڈیسائل نامی ڈیزائینر نے یہ بے مثال کشتی ڈیزائن کی ہے۔ اس میں فرش سے لے کر چھت تک شیشے کی دیواریں اور کھڑکیوں سے لے سوئمنگ پول بھی ہیں اور شیشے کے ایلیویٹر بھی اور اس کی سیڑھیوں میں یہ خاصیت ہے کہ ان کو دہرا کر کے ایک بڑا سٹیج بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس منفرد کشتی کی حامل کشتی میں مسافروں اور عملے کیلئے 5600 مربع فٹ کی جگہ دستیاب ہے۔