18 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:19
موٹرسائیکل چور ی روکنے کیلئے جدید لاک !!
نیویارک …این جی ٹی …موٹر سائیکل کا چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں اور دنیا بھر میں ہر سال 20لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں چوروں کا نشانہ بن جاتی ہیں لیکن اب یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔امریکا کی ایک موٹر سائیکل پارٹس بنانے والی کمپنی نے تیار کیا ہے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ایسا جدید لاک جو موٹر سائیکل اوربائی سائیکل کے چوری ہونے کی صورت میں میسج کے ذریعے مالک کو بر وقت اطلاع فراہم کرے گا۔اسکائی لاک نامی یہ حیرت انگیز ڈیوائس کسی ٹریفک حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کے عزیز و اقارب کوبھی بلیو ٹوتھ کے ذریعے آگاہ کردے گی ۔اسمارٹ فون سے منسلک رہنے والے اس لاک کی قیمت 100پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔