تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:59

میکسکو:ساڑھے تین ہزار سے زائد باورچیوں کا جمع ہونے کا عالمی ریکارڈ

میکسکو سٹی…میکسکو شہر نے کسی ایک جگہ سب سے زیادہ باورچیوں کو جمع کرنے کا ریکارڈ بناڈالا۔ ساڑے 3 ہزارسے زائد باورچیوں نے ایک جگہ اکھٹا ہوکر گنیز ورلڈریکارڈ میں نام لکھوالیااس سے قبل 2013 میں دبئی نے دوہزار آٹھ سو سینتالیس باورچی ایک جگہ جمع کرکے ورلڈریکارڈ بنایا تھا جس کو اب میکسکو نے توڑ ڈالا ہے۔میکسکو شہر کے مقام دی اینجل آف انڈی پینڈینس پر تین ہزار چھ سو چونتیس باورچی جمع ہوئے اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گئے۔ریکارڈ بنانے سے قبل تمام باورچیوں نے ایک مختصر دوڑ میں بھی حصہ لیا جس کا مقصد اپنے گاہگوں کی خدمت کا ثبوت دینا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.