18 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:19
سپر ہیرو" وولورین " کے مداح نے 12انچ لمبے دھاتی پنجے تیار کر لئے
لندن …این جی ٹی …ایکس مین فلم سیریزکے مشہور کردارو ولورین کے مداح تو دنیا بھر میں ہوں گے تاہم اس شخص نے توفکشنل کردار سے متاثر ہو کر بارہ انچ لمبے خطرناک دھاتی پنجے بنا لئے ہیں ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والا32سالہ کولن فرزبا صلاحیت شخص جو پیشے کے لحاظ سے پلمبر ہے ، ایسی لاجواب مہارت کا مظاہرہ پیش کیا ہے کہ و ولورین کی غیر معمولی طاقت کے حامل اسٹین لیس اسٹیل کے مضبوط پنجے بنا لئے ہیں ۔ یہ جدید ہتھیار ہو بہو فلمی کردار کے پنجوں کی طرح نہ صرف نظر آتے ہیں بلکہ کام بھی اسی انداز میں کرتے ہیں جو محض ایک بٹن دبانے پرتیز دھار چاقو کی مانند کور سے باہر آجاتے ہیں۔