18 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:59
واشنگ مشین اور ویڈیو گیم ایک ساتھ
تائے پے …این جی ٹی …ویڈیو گیم کے شوقین بچوں کو کھیل کے دوران اٹھا نا کوئی آسان کام نہیں لیکن اب ویڈیو گیم کے دیوانے بچوں سے باآسانی کپڑے دھلوائے جا سکتے ہیں ۔تائیوان میں ایک ذہین طا لب علم نے ایسی واشنگ مشین ایجا د کر لی ہے جس میں ویڈیو گیم بھی مو جو د ہے جسے کھیلنے کے دوران واشنگ مشین چلا کر کپڑ ے بھی دھو ئے جا سکتے ہیں ۔ مشین کا اوپر ی حصہ روایتی ویڈیو گیم مشین کی طرح ہے جبکہ نچلے حصے میں واشنگ مشین مو جو د ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ واشنگ مشین کی کا رکردگی گیم کھیلنے والے پر منحصر ہے یعنی جتنا اچھا ویڈیو گیم کھیلا جائے گا کپڑے بھی اتنے ہی اچھے اور تیزی سے دھلیں گے ۔