19 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:9
برطانوی نوجوان کی گاڑی پر شہد کی مکھیوں کا دھاوا
لندن… این جی ٹی…شہد کی مکھی کے کا ٹنے سے سب کو ہی ڈر لگتا ہے اور شہد کی مکھیوں کا چھتا دیکھتے ہی لوگوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور ایسا ہی گزشتہ روز برطانیہ کے مختلف علاقوں میں دیکھنے کو ملاجہاں ایک جانب 5ہزار کے قریب شہد کی مکھیاں سیل کا بورڈ لگا دیکھ کر شاپنگ کرنے ڈیزائنر شاپ کے گرد جمع ہوئیں تو کچھ پڑھائی مکمل کرنے اسکول پہنچ گئیں جبکہ 20ہزار سے زائد سواری کرنے کیلئے گاڑی پر جاچڑھیں۔جی ہاں بالکل برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر کے شہر پورٹسماؤتھ میں 21سالہ نوجوان جارج نیل کی نسان مکرا برانڈ کی گاڑی پر ملکہ مکھی کیا آکر بیٹھی 20ہزار شہد کی مکھیوں نے گاڑی پر دھاوا بول دیا جو شایدگاڑی میں ہی اپنا چھتا بنانے کی خواہشمند تھیں۔خیر کسی غیر متوقع نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے نوجوان نے فوراً بی کیپر ایسوسیشن کے اہلکاروں کا سہرا لیا جنہوں نے مخصوص طریقہ کار اپناتے ہوئے تمام مکھیوں کو باکس میں منتقل کردیا۔