19 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:39
ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمرسے متاثر ہو کر تیا رکیا جانے والاانوکھا ڈرائیو سوٹ
نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمر میں دکھا ئے جا نے والے دیوہیکل روبوٹس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہونگے تاہم ایسا مداح شاید ہی کہیں ہو جس نے اپنی حقیقی زندگی میں آٹو بوٹس کا روپ دھارنے کیلئے انوکھا ڈرائیو سوٹ تیار کر لیا ہے۔ روبوٹ طرز کامنفرد کاسٹیوم پہن کرجب یہ امریکی نوجوان مرکزی سڑک پر آیا تولوگ اسے حیرت سے دیکھنے لگے تاہم اگلے ہی لمحے یہ نوجوان اپنے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھا تو دیکھتے ہی دیکھتے فلمی روبوٹک کرداروں میں تبدیل ہو گیا۔ اس مشینی لباس کوپہن کر یہ نوجوان منٹوں میں ایک کھلونا اسکوٹر کے روپ میں تبدیل ہو جا تا ہے جس کا مظاہرہ وہ کئی ٹی وی پروگرامز اور عوامی مقامات پر کر کے داد وصول کر چکا ہے۔