20 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:9
امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری کیک
نیویارک …این جی ٹی …امریکی شہر پساڈینا میں اسٹرابیری ویک منایا گیا اور اس ہی سلسلے میں منعقد کئے جانے والے ایک فیسٹیول میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری کیک بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیاہے۔تقریباً21 سو اسکوئر فٹ پر پھیلے اس کیک کی تیار میں 8ہزار پاؤنڈزسے زائدوزن کی اسٹرابیریز کا استعمال کیا گیا اور اس کیک کاکل وزن ساڑھے آٹھ ہزار پاؤنڈزسے زائد ہے۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے منعقد کئے گئے اس فیسٹیول میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور اسٹرابیری سے بنی آئسکریم،ملک شیک سمیت مختلف اشیاء سے لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت میں 2011میں آٹھ ہزار پاؤنڈز کا کیک تیارکر کے قائم کیا گیا تھا۔