20 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:29
جیمز بانڈ اسٹائل میں بنا خفیہ کمروں پر مشتمل انوکھا فلیٹ
لندن …این جی ٹی …فلم کی کہانیوں میں توآپ نے ایسے گھر ضرور دیکھے ہونگے جن کے کئی خفیہ حصے ہوتے ہیں لیکن اب ایسے گھروں نے کہانی سے نکل کر حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔لندن میں تیار کیا گیا ہے ایک ایسا اپارٹمنٹ جو خفیہ کمروں پر مشتمل ہے جنہیں صرف ایک بٹن دبا کرچھپایا یا ظاہر کیا جاسکتا ہے۔دو بیڈ روم اور ایک طویل لاؤنج پر مشتمل مے فیر نامی یہ اپارٹمنٹ پانچویں منزل پر واقع ہے اور اس میں موجود کتابوں کا ایک ایسا شیلف ہے جس کے پیچھے یہ خفیہ کمرہ واقع ہے۔اس خوبصورت گھر میں رہائش اختیار کرنے کا کرایہ 40ہزار پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔