21 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:59
گرم چمٹے سے بال کاٹنے کا ماہر چینی حجام
بیجنگ… این جی ٹی…دنیا بھر کے حجام اپنے گاہکوں کے بال کاٹنے کے لیے منفرد اوزار ،آلات اور انداز اپناتے ہیں تاکہ بالوں کی کٹائی میں اپنا نشان اور پہچان چھوڑ سکیں۔ چین کے صوبے سیشواں سے تعلق رکھنے والے وینگ ویبو نامی 73سالہ حجام کا بال کاٹنے کا انداز ہی نرالا ہے جس نے تاحال قدیم دور کا دہوجیا ہیر ڈریسنگ آرٹ زندہ رکھا ہوا ہے۔ویبو نامی یہ حجام بناء کوئی قینچی استعمال کیے صرف گرم چمٹے کی مدد سے مختلف اسٹائلز میں اپنے کسٹمرز کے بال کاٹتا نظر آتا ہے۔اس مقصد کیلئے ویبو پہلے چمٹے کو لال دہکتے کوئلے کے درمیان گرم ہونے رکھ دیتا ہے اور جیسے ہی چمٹا دہک جاتا ہے اُسے ایک بار پانی کے نیچے سے گزارنے کے بعد اسکے ذریعے بال کاٹنے کا عمل شروع کردیتا ہے۔یہاں بال کٹائی کے لیے آنے والے گاہکوں کو بھی شاید اپنے حجام پر حد سے زیادہ بھروسہ ہے جبھی تو وہ بناء کوئی حیل و حجت کیے ویبو قدیم زمانہِ دور کے اسٹائل میں بال کٹواتے نظر آتے ہیں۔