21 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:29
جانور بھی مامتا کے جذبات سے عاری نہیں
مانٹریال…کہتے ہیں کہ ماں کی انمول محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا جو اپنی اولاد کو کسی بھی مشکل میں نہیں دیکھ پاتی اور یہ بات صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔عملی نمونہ کینیڈا کے ایک نیشنل پارک میں پیش آنے والے اس مناظر میں ہی دیکھ لیں جب ایک شیریر ننھا بھالو اٹکھیلیاں کرتا کرتا موٹر وے پر جا پہنچا ۔اپنے لاڈلے کو مصیبت میں دیکھ کر اس کی ماں فوراً مدد کو لپکی اور شرارتی بھالو کو ہائی وے سے اٹھا کر دور لے گئی۔