22 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:0
معذور افراد کیلئے تیار کی گئی چار پہیوں کی انوکھی ماؤنٹین بائیک
لندن… این جی ٹی… ٹانگوں سے محروم افراد کیلئے کسی دوڑ میں حصہ لینا یا سائیکل چلانا محض ایک ادھورا خواب ہی ہوتا ہے لیکن اب ان کا یہ خواب حقیقت کے روپ میں ڈھل جائے گا۔جی ہاں برطانوی کمپنی نے تیار کی ہے چار پہیوں پر مشتمل ایک ایسی بائیک جس پر بیٹھ کر ٹانگوں سے محروم افراد پہاڑوں پر ہونے والی کٹھن ریس میں حصہ لے سکیں گے۔پروٹوٹائپ نامی یہ حیرت انگیز بائیک یورپی فلاحی تنظیم کے تعاون سے بنائی گئی ہے جس کا مقصد معذور افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے۔