تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:10

برازیلین شہری کا کم ترین وقت میں ایس ایم ایس ٹائپ کر نیکا عالمی ریکارڈ

نیویارک …این جی ٹی …برازیل کے شہری مارسیل فرناندیس نے کم ترین وقت میں موبائل پر میسج ٹائپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔19 سالہ مارسیل فرناندیس کا نام ایس ایم ایس ٹائپ کرنے کی ریکارڈ رفتار کی بدولت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ نیو یارک میں منعقدہ انعامی مقابلہ میں 16 برس کے مارسیل فرناندیس کو 25 مشکل اور غیر معمولی الفاظ پر مشتمل جملہ ٹائپ کرنے میں 18 اعشاریہ 19 سیکنڈ لگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایس ایم ایس ٹائپ کرنے کی ریکارڈ رفتار 18 اعشاریہ 44 سیکنڈ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.