23 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:20
روسی ارب پتی کو شادی سے مہنگی طلاق پڑگئی
جنیوا…جنیوا کی عدالت نے طلاق کے مقدمے میں روس کے ارب پتی شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو چاراعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ادا کرے۔طلاق کا نا پسندیدہ لفظ سن کر ذہن میں خیال آتا ہے کہ ایک اہم رشتہ ایک دم ٹوٹ گیا۔مگر روس کے امیر کبیر بزنس مین دمتری ریابولوولیف اور انکی سابقہ بیوی ایلینا ریابولوولیف کے درمیان 24 سالہ شادی کا بندھن 6 سال کے طویل مقدمے کے بعد تاریخی فیصلے پر ختم ہوا۔دنیا کے سو امیر ترین لوگوں میں شامل دمتری کو عدالت نے حکم دیا کہ وہ ایلینا کو تقریباً چار سو اسی ارب پاکستانی روپے ادا کرنے کے پابند ہیں۔ جس کے بعد دمتری ریابولوولیف اندازنے اپنی آدھی دولت سے محروم ہو جائیں گے۔ مالیاتی جریدے فوربز کے مطابق دمتری ریابولوولیف کے اثاثوں کی مالیت 8.8 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا مہنگا ترین مقدمہ ہے۔دمتری ریابولوولیف دنیا بھر کے کئی اہم بزنس سے وابستہ ہیں اور فرانس کی فٹ بال ٹیم اے ایس مناکو کے مالک ہیں۔