تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:50

برطانوی شہری نے بیڈ روم کو بوئنگ 737میں تبدیل کر دیا

لندن …این جی ٹی …کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، دنیا میں ایسے کئی شوقین افراد ہیں جو اپنے منفرد شوق کے باعث جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر کے رہائشی 58سالہ رچرڈ ہچن سن نے اپنے بیڈ روم کو بوئنگ 737نامی طیارے میں تبدیل کر دیاہے اور اس شوق کیلئے 16ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں۔رچرڈسن نے طیارے کے اندرونی حصے میں موجود تمام چیزیں اس ٹیرس میں نصب کردیں جس میں کاک پٹ،12سیٹر کیبن ،ڈپارچر لاؤنج اور ایئر برج شامل ہیں ۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ اس کے والد کے فضائیہ میں پائلٹ ہونے کی وجہ سے اسے طیاروں کا شوق ہے لیکن بدقسمتی سے وہ پائلٹ نہ بن پایا جس کا اسے افسوس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.