24 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50
لکڑی کی تراش خراش سے تیار ہونے والی دلکش مو ٹر سائیکل
ہنگری… این جی ٹی…درختوں کی لکڑی سے فرنیچر کی تیاری توعام سی بات ہے لیکن ہنگری میں ایک شخص نے لکڑ ی کی تراش خراش کرتے ہوئے ایسی موٹر سائیکل تیار کر لی ہے جو کسی صورت عام موٹربائیک سے کم نہیں ۔52سالہ استوان نامی شخص نے اس منفردموٹر سائیکل میں انجن کے علاوہ تمام حصے عمدہ قسم کی لکڑی سے تیار کئے ہیں جبکہ ہینڈل اورہیڈ لائٹس کو بھی انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا ہے۔6ماہ کی مدت میں تیار ہونے والی اس موٹربائیک میں انتہائی پاور فل دو سو سی سی کے انجن کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس پر تین افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔واضح رہے کہ استوان گزشتہ ایک دہائی سے لکڑی کا استعمال کر کے متعدد موٹر سائیکلیں تیار کر چکا ہے اور مستقبل میں لکڑی سے گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔