24 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:20
ڈرون اب جانوروں کی رکھوالی کاکام بھی سر انجام دینگے
نیو یارک …دور جدید میں جہاں ٹیکنالوجی کے استعمال نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک انقلاب برپا کیا ہوا ہے وہیں اب ڈرون طیاروں کے ذریعے جانوروں کی رکھوالی بھی کی جانے لگی ہے۔جی ہاں امریکی شہر نیو یارک کے ایک انجینئر نے اپنے پالتو کتے کے گلے میں ایک ڈرون باندھ دیا ہے جس کا مقصد کتے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے ۔کتا جب کبھی گھومنے پھرنے کی غرض سے باہر جاتاہے تو اس کے گلے سے بندھا ڈرون اس کے مالک کو پل پل کی خبر دیتا رہتا ہے۔