تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:50

لکڑی کے ہزاروں ٹکڑوں سے تیار کی گئی دلکش و انوکھی کار

سرائیو…این جی ٹی … بیش قیمت گاڑیاں توآپ نے بہت د یکھی ہوں گی ،تاہم ہم آپ کوا یک ایسی انوکھی گاڑی کے بارے کے بارے میں بتارہے ہیں جوہزاروں لکڑی کے ٹکڑوں سے تیار کی گئی ہے۔بوسنیاسے تعلق رکھنے والے71سالہ مومر بوجک نامی شخص نے ایک سال کی کڑی محنت کے بعد مکمل لکڑی سے بنی گاڑی تیارکرلی ہے جو عام گاڑیوں کی طرح سڑک پر چلنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔واکس ویگن کے اس منفرد اور دلکش ماڈل میں شاہ بلوط لکڑی کے50ہزار ٹکڑے جوڑ کر نہ صرف گاڑی کااندرونی و بیرونی حصہ ،ڈیش بورڈ، اسٹیرنگ وہیل ، وائپرز، لائٹ فریمزبلکہ ڈرائیور کی کیپ بھی اسی انداز میں تیار کی گئی ہے جو آرٹسٹ کی مہارت اور اپنے فن سے لگن کا ثبوت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.