تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:0

بیٹی کا اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر انوکھے کیک کا تحفہ

نیویارک…این جی ٹی … شادی کی سا لگرہ کے موقع پر اکثر لوگ پھول اور ہارٹ شیپ کیک ہی بنا تے ہیں لیکن امریکامیں ایک خاتون آرٹسٹ نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر ایسا منفرد کیک تیار کیا جو ہو بہو ان کے گھر سے مشابہت رکھتا ہے۔30سالہ کرسٹین میکونل نے اپنے والدین کی چالیسویں سالگرہ پر ان کو انوکھا تحفہ دینے کا ارادہ کرتے ہوئے پندرہ گھنٹے کی محنت کے بعد ایسا کیک تیار کیا جو اس کے والدین کے گھر کی نقل تھا، جس میں ایک شمع بھی ٹمٹما رہی تھی ۔کرسٹین کے اپنے والدین کویہ تحفہ پیش کرنے پر وہ نہ صرف بے حد حیرت زدہ رہ گئے بلکہ خوشی سے پھولے نہ سمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.