تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50

جاپان میں اولمپکس 2020کیلئے اسٹیڈیم کا ماڈل تیارکرلیا گیا

ٹوکیو… این جی ٹی…عرا ق سے تعلق رکھنے والی مشہور ماہر تعمیرات نے نیشنل اسٹیڈیم جاپان کا حیرت انگیز ماڈل پیش کیا ہے جس میں 2019کا رکبی ورلڈ کپ کھیلا جائیگا اور 2020اولمپکس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائیگی۔ زاہا حدید کے تیار کردہ نیشنل اسٹیڈیم جاپان کے اس حسین ماڈل میں 80ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جس میں انتہائی آدام دہ اور دلکش سیٹیں نصب کی جائینگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیڈیم آنے والے 100سالوں میں عالمی کھیلوں کا مرکز بن جائیگا۔واضح رہے کہ زاہا حدید نے ماضی میں بے شمار ایسے ماڈلز تخلیق کیے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے اور یہ ماڈل بھی ان کی حیران کن صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.