26 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:20
کار ریسنگ کے دوران تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی
نیویارک… این جی ٹی…امریکا میں کارریسنگ کے دوران مقابلے میں شریک ایک تیز رفتار گاڑی اپنا توازن کھو کر سڑک کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب کار تیزر فتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اورریسنگ ٹریک کے قریب ہی لگے درخت سے ٹکراگئی ۔اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچاتاہم ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔