تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:41

جاپانی سائنسدانوں کا تیار کردہ جدید روبوٹک ہاتھ

ٹوکیو…این جی ٹی …جاپانی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا ہے جو انسانی ہاتھ کی پوزیشن کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے مہارت سے نقالی کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس جدید روبوٹک ہاتھ کو ٹوکیو یونیورسٹی میں ماہرسائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تیار کیاہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ وژن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔اس سسٹم کے تحت اس مشینی ہاتھ کے اوپر ایک ایسا کیمرہ بھی لگایا گیا ہے جس کے ذریعے یہ انسانی ہاتھ اور انگلیوں کی حرکت کا مشاہدہ کرتے ہوئے صرف ایک ملی سیکنڈ میں نہایت تیز رفتاری سے نقالی کرتا ہے۔ آپ چاہے جتنی بھی ہوشیاری کیوں نہ دکھا لیں لیکن اس جدید روبوٹک ہاتھ سے نہیں جیت سکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.