26 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:40
کبھی دیکھا ہے مہارت اور ذہانت کاایسا حیرت انگیز ملاپ!
ٹوکیو…کہتے ہیں ایک اصلی آرٹسٹ وہی ہوتا ہے جو ایک عام سی چیز کو بھی اپنے فن کا استعمال کرتے ہوئے خاص بنا ڈالے۔اس کا عملی مظاہرہ اس تصویر میں ہی دیکھ لیجئے جس میں Minoru KusakabeاورNobuyuki Hanabusa نامی جاپانی نوجوان نے ملٹی میڈیااور تھری ڈی لائٹنگ افیکٹس کا استعمال کرتے ہوئے ایک عام سے رقص کو بھی ایسا خاص بنا دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔Yusaku Mochizukiڈانسر کے رقص کے اس شاندار مظاہرے کو دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ جیسے انسان اور روشنی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہو لیکن جناب یہ تو ایڈیٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا کمال ہے۔