27 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:1
رومانیہ:2بچوں کی با ڈی بلڈر بننے کیلئے سخت ٹریننگ
بخارسٹ…رومانیہ میں دوبچے با ڈی بلڈر بننے کیلئے روزانہ دو گھنٹے ایکسر سائز کر تے ہیں۔9سالہ گیولیانواور 7سالہ کلاؤڈیوانتہائی کم عمری سے باڈی بلڈنگ اور ویٹ لفٹنگ کی سخت تربیت حاصل کررہے ہیں، دونوں بھائی کم عمری میں دو ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جس میں کم وقت میں سب سے زیادہ پش اَپس لگانے اورجسم کو اکڑا کر پول سے لٹکنے کا مظاہرہ کرنا شامل ہیں۔مستقبل میں باڈی بلڈر بنانے کیلئے ان بچوں کے والدین ناصرف بچوں کی سخت تربیت کررہے ہیں بلکہ ان کی غذائی ضروریات پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔