28 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:21
دو ہزارفٹ کی اونچائی پر رسی سے بنے پل پر چلنے کا مظاہرہ
لندن…این جی ٹی…یوں تو دنیا میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں پہنچنا کسی جوئے شیر لانے سے کم نہیں لیکن منچلوں کیلئے توکچھ بھی ناممکن نہیں کیونکہ انہیں تو اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے کا انتظار رہتا ہے۔برطانیہ کی کاؤنٹی کمبریا میں واقع فلیٹ وتھ نامی پہاڑ کی دو چوٹیوں کو ملانے والارسی سے بنا یہ پل دو ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے جو پہاڑ کی دو چوٹیوں کو ملانے کیلئے بنایا گیا ہے۔دنیا بھر سے منچلے بڑی تعدادمیں اس چیلنج کو قبول کرنے کیلئے یہاں کا رخ کرتی ہیں اور ساڑھے تین سو فٹ لمباخطرناک راستہ طے کر کے پہاڑ کی اگلی چوٹی پر پہنچ جاتے ہیں۔