28 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:21
خونخوار بنگال ٹائیگرز کواپنے گھر میں پالنے والی نِڈر امریکی خاتون
فلوریڈا…این جی ٹی…خونخوار جانوروں کو عموماًجذبات سے عاری اور بے رحم تصور کیا جاتا ہے لیکن انسان کو شاید اشرف المخلوقات میں اسی لئے شمارکیا جاتا ہے کہ وہ اپنی دانشمندی سے ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈاسے تعلق رکھنے والی 57سالہ جینس ہالے نامی خاتون کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے خونخوار بنگال ٹائیگرز کو اپنے گھر کے گارڈن میں پال رکھا ہے۔6سے 7انچ لمبے دانتوں کے مالک ان بنگال ٹائیگرز کو جینس اس وقت اپنے گھر لائی تھیں جب یہ محض چند مہینے کے تھے جن کا خیال جینس گزشتہ بارہ سال سے انتہائی محبت سے کر رہی ہے۔اپنے ہاتھوں سے گوشت کے ٹکڑے کھلاتی جینس نے خونخوار ٹائیگر کو اپنا بہترین دوست بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جانور بھی پیار کی زبان سمجھتے ہیں ۔ان دونوں دوستوں کا گزارا ایک دوسرے کے بنا ممکن نہیں یہاں تک کہ کھانے پینے سے لے کر سوتے بھی ایک ساتھ ہیں جسے دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔