تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:2

پرندوں کے نازک پروں پرتیار کئے گئے آرٹ کے شاہکار

نیویارک …امریکی آرٹسٹ کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے ہیں ،جس نے پرندوں کے پروں پر ننھے ننھے شاہکار تیار کر لئے ہیں۔امریکی ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی برینڈی ڈیوس نامی یہ فنکارہ پرندوں کے جسموں سے ٹوٹے ہوئے نازک پروں پر باریک برش کی مدد سے ایسی پینٹنگ کرتی ہے کہ انہیں دیکھ کرحقیقت کا گمان ہونے لگتاہے ۔فضا میں اُڑتے ہوئے پرندوں، قدرتی مناظر اور دیگر جانوروں کی زندگی کی عکاسی کرتے یہ چھوٹے چھوٹے آرٹ کے نمونے تیار کرنے میں برینڈی کوہفتوں لگ جاتے ہے جنہیں دیکھنے والے بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.