30 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:42
دل کی شکل کاتربوز ساڑھے چار ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا
کویت…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ دل کی بات ماننی ہو تو کسی چیز کی قیمت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کویت میں دل کی شکل کے خوشنما تربوز تیرہ کویتی دینار یعنی تقریباً ساڑھے چار ہزارپاکستانی روپے فی کس کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔دل کی شکل کے یہ انوکھے تربوز جاپان سے فروخت کیلئے لائے گئے ہیں جن کا مزہ توشاید عام تربوز جیسا ہی ہو لیکن شکل منفرد ہے۔جاپانی کمپنی کے مطابق رواں برس دل کی شکل کے ایک سو بیس تربوز پیدا ہوئے ہیں جس میں سے چالیس تربوز کویت میں جبکہ باقی 80 تربوز جاپان اور روس میں فروخت کئے جائینگے۔