تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:43

بہادری،دوستی یا نا سمجھی،چیتے کے بچے کے ساتھ کھیلنے والا بچہ

ریاض…شیر،چیتا،ٹائیگر اور اسی قسم کے خطر ناک جانوروں سے بڑے تو بڑے بچے بھی دور ہی رہتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک ایسا بہادر بچہ بھی مو جود ہے جو چیتے کے ساتھ پکڑم پکڑائی کھیلتا ہے۔گھر میں مو جود اس پالتوچیتے کی اپنے اس ننھے مالک کے ساتھ پکی دوستی ہے اور یہ دونوں اکثر اوقات گھر کے اندرفارغ اوقات میں پکڑم پکڑائی کھیلتے نظر آتے ہیں۔ چیتا بھاگنے میں تیز اور پھرتیلا ہے اسی لئے ہمیشہ فتح اسی کی ہو تی ہے جو اپنے ننھے دوست کو اپنے پنجے سے پکڑ کرجیت جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.