1 جون 2014
وقت اشاعت: 5:53
پردادی کا 100ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز
لندن …این جی ٹی…دنیا بھر میں لوگ منفرد انداز میں سالگرہ منانے کے کیلئے انوکھے راستے اختیار کرتے ہیں لیکن برطانوی پر دادی نے تو سالگرہ بالکل ہی وِکھرے انداز میں منانے کی ٹھانی ۔اپنی100ویں سالگرہ کے موقع پربرطانوی کاؤنٹی لنکن شائرسے تعلق رکھنے والی سلویا فرینکٹن نے خوشی کے اظہار کیلئے دلچسپ راستہ اختیار کیا۔سالگرہ کی تقریب میں بچوں کیلئے لائی گئی دو پہیوں والی الیکٹرک سواری(سیگوے)کو دیکھ کر پر دادی کا دل بھی مچل اُٹھااور اُنہوں نے بھی اس سواری کا مزا لوٹنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اپنے پوتے پوتیوں اور پڑ پوتے پڑپوتیوں کی موجودگی میں سلویا اس دو پہیوں والی برقی سواری پر توازن برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوئیں اور رکاوٹوں سے بھرے گراؤنڈ کا چکر لگاکر سب کو حیران کردیا۔