تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 6:3

ریسکیو ورکر کی ایک ٹھوکر نے خود کشی ناکام بنادی

برازیلیا…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ عقل بادام کھانے سے نہیں بلکہ ٹھوکر کھانے سے آتی ہے لیکن ان صاحب کے توکیا ہی کہنے جنہیں ایک ٹھوکر نے نئی زندگی دے دی۔جی ہاں برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بارہ منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کا منصوبہ بنایا لیکن عین وقت پر امدادی کارکن کی ایک زوردار لات نے اس کی کوش ناکام بنا دی۔جیسے ہی یہ صاحب کودنے لگے ریسکیو ٹیم کا اہلکار عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاتے ہوئے آیا اور اسے زوردار لات رسید کرتے ہوئے واپس کمرے میں پھینک دیا جس کے بعد اس شخص کوپولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.