1 جون 2014
وقت اشاعت: 6:13
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ہائی ٹیک سینڈلز بھی پہنچ گئے
نیویارک…این جی ٹی…گذشتہ دنوں امریکی،روسی اور جرمن خلاء بازوں پر مشتمل ایک ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچی ہے جہاں دیگر اشیائے ضروری کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک سینڈلز کا ایک جوڑا بھی بھیجا گیا ہے۔ناسا کے ڈیزائن کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس شو(ForceShoe)نامی یہ سینڈلز خلاء بازوں کے جسم پر خلاء میں محدود کشش ثقل کے باعث پڑنے والے اثرات اور اسکے علاوہ خلاء باز ورزش کے دوران کتنی فورس لگاتے ہیں اس پر نظر رکھی جاسکے گی۔