1 جون 2014
وقت اشاعت: 13:3
جاپان میں نابینا بچوں کیلئے تھری ڈی پرنٹر تیار
ٹوکیو…این جی ٹی …انسان معذوری کو شکست تو نہیں دے سکتا لیکن جدید ٹیکنالوجی اور اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے ایسے اسباب ضرور پیدا کرسکتا ہے کہ قدرت کی عطا کردہ کسی نعمت سے محروم افرادکے لئے زندگی کچھ آسان ہوجائے۔اسی کڑی کوآگے بڑھاتے ہوئے جاپان میں بصارت سے محروم بچوں کے لئے جدید تھری ڈی پرنٹر ایجاد کر لیا گیا ہے۔نابینا بچوں کو صرف اپنی مطلوبہ چیز کا خاکہ ذہن میں سوچنا ہوگا اور منٹوں میں ان کی من پسند چیز پرنٹ ہو کر سامنے آجائے گی جنہیں چھو کر بچے کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔