تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 13:43

جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی انوکھی کار

لندن …این جی ٹی …یوں تو آپ نے نت نئے ماڈلز کی ایسی گاڑیاں دیکھی ہی ہونگی جو بیٹھنے والے کی شان و شوکت میں اضافہ کر دیتی ہیں لیکن یقیناآپ نے ایسی عجیب و غریب گاڑی کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔برطانوی شخص نے تیار کی ہے ایسی منفرد اور انوکھی کارجو جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی ہے ۔اس انوکھی گاڑی کا اگلا حصہ ٹرین کی طرح جبکہ پچھلا حصہ جہاز کی مانند نظر آتاہے جس کی وجہ سے اسے دیکھنے والے دوبارہ دیکھے بنا نہیں رہتے۔انجن سے دھویں کے بجائے آگ کے شعلے چھوڑنے والی کار کو اس کے مالک نے کئی دنوں کی محنت سے تیار کیا ہے لیکن اسے بیچنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.