2 جون 2014
وقت اشاعت: 7:23
ڈرل مشین کے ذریعے دیوہیکل واٹر ٹاور منٹوں میں زمین بو س
ماسکو… این جی ٹی…پرانی عمارتوں یا ٹاورز کو گرانے کیلئے دنیا بھر میں آتش گیر ما دے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن روس میں دو نو جوانو ں نے ایک قدیم واٹر ٹاور کو گرانے کیلئے ڈرل مشین کا استعمال کیا اور منٹوں میں ٹاور زمین بو س بھی کر دیا۔ ان دو نوں نو جوانوں نے اینٹوں سے بنے اس ٹاور کے نچلے حصے کی اینٹوں میں ڈرل مشین سے بڑے بڑے سوراخ کیے جس کے باعث اس ٹاور کی بنیاد کچی ہو گئی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین بو س ہو کر صرف مٹی کا ایک ڈھیر بن گیا۔