تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 14:44

اسی سالہ برطانوی بزرگ خاتون نے سالسہ ڈانس کر کے حیران کردیا

لندن…ابھی تو میں جوان ہوں،جی ہاں یہ شعر بر طا نیہ کی اس 80سالہ بزرگ خاتون پر با لکل صادق آتا ہے جنھوں نے اپنی عمر کی پر واہ کئے بغیررئیلٹی شو میں سالسہ ڈانس پیش کر کے ججز کو حیران کر دیا۔ دادی اماں نے اپنے ساتھی ڈانسر کے ساتھ اس شو کے تما م مراحل میں نوجوانوں کو ہراتے ہوئے کامیابی سے اپنا سفر طے کرکے فائنل تک رسائی حاصل کر لی اور اگلے ہفتے ٹرافی اور کیش انعام جیتنے کیلئے سالسہ پیش کرینگی۔اس شو میں پیش کر دہ ان کی ہر پر فارمنس میں ان بزرگ خاتون کو اس عمر میں بھی اتنا پر اعتما د اور توانا دیکھ کر جہاں ججز حیران تھے وہی شو میں بیٹھے حاضرین بھی ان کی زندہ دلی کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان دادی اماں نے پھرتی کے ساتھ سالسہ کے تمام اسٹیپ ایسے کیے جیسے کہ کوئی نو عمر ڈانسر اسٹیج پر محورِ رقص ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.